
خلیج اردو
کوئٹہ: دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔ رکن صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ٹرین کو رخصت کیا۔ 10 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 400 مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔
رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹرین کے اندر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں تاکہ مسافروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے بولان میل پہلے ہفتے میں تین دن چلتی تھی، لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر چلے گی۔ دوسری جانب پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ کی جانب محو سفر ہے۔
#JaffarExpress #QuettaToPeshawar #RailwayService #Terrorism #SecurityMeasures






