
خلیج اردو
نیویارک:امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ نے سونے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
سرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونا خرید رہے ہیں۔







