
خلیج اردو
اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے گلگت بلتستان ججز کی تعیناتی کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جو کرنا چاہے کر سکتے ہیں، تو پھر ون مین شو بنا دیں۔
وفاق کو 2019 کا مجوزہ آرڈر پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے۔ ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہا کہ اسٹے آرڈر کی وجہ سے ججز کی تعیناتی کا معاملہ رکا ہوا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اسٹے آرڈر ختم کر دیتے ہیں، آپ مشاورت سے ججز تعینات کریں۔






