پاکستانی خبریں

سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں

خلیج اردو
لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف دائر کی جانے والی درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے 17 اپریل کو مقرر کر دی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں یہ فل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

فل بینچ نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے تاکہ اس قانونی مسئلے پر حکومت کی جانب سے موقف پیش کیا جا سکے۔ یہ سماعت سوشل میڈیا کی آزادی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button