پاکستانی خبریں

پنجاب میں ٹیکس قانون میں بڑی تبدیلی، غفلت پر افسر خود رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا

خلیج اردو
لاہور: پنجاب حکومت نے ٹیکس قوانین میں حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے ایسا فنانس ترمیمی بل متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اگر کوئی افسر ٹیکس کی ادائیگی میں غفلت برتے گا تو وہ خود اس رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

اس بل کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے اکاؤنٹس آفیسرز کو ملازمین کی تنخواہوں سے براہ راست ٹیکس کی کٹوتی کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔ مجوزہ بل کو جلد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرکاری اور نجی شعبے میں ٹیکس نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی کوشش ہے، تاہم اس پر عملدرآمد کے دوران چیلنجز بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button