
خلیج اردو
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت میں پیشی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے عمران خان کو 15 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اضافی اقدامات ضروری ہیں تاکہ عدالت پیشی کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔






