پاکستانی خبریں

مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کا پروپیگنڈہ کیاگیا،خیبرپختونخوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم، ن لیگی رہنما کا الزام

خلیج اردو
پشاور: ن لیگ کے رہنما اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم کی سہولتیں ناپید ہیں اور تبدیلی کا پروپیگنڈہ محض جھوٹا ڈھونگ تھا۔

اختیار ولی نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی بہتری کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر رہے، اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے یونیورسٹیاں بند ہونے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق کو سمجھنا ہوگا اور جھوٹے دعووں کو رد کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button