
خلیج اردو
مہرستان: ایران کے صوبہ سیستان میں ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں 8 پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں۔
سما نیوز کے مطابق مقتولین ایک ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے جو پالش، پینٹنگ اور کار مرمت کا مرکز تھی۔ حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی۔
جاں بحق افراد میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں، اور ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں، اور واقعہ مہرستان شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور پیش آیا۔
حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے، تاہم ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔






