
خلیج اردو
پشاور:خیبر پختونخوا سے افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ طورخم کے راستے 1358 افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد اور 1976 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان منتقل کیا گیا۔ رضاکارانہ طور پر 1255 افراد جبکہ 1778 غیر ملکیوں کو ڈیپورٹ کردیا گیا۔
پشاور سے چار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 33 غیر قانونی افغان شہری طورخم کے راستے افغانستان منتقل ہوئے۔ پنجاب سے 99 کارڈ ہولڈرز اور 165 مزید غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری وطن واپس منتقل ہوئے۔ آزاد کشمیر سے 195 افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین نے وطن واپس جانے کی سہولت حاصل کی۔
مجموعی طور پر دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے 1781، پنجاب سے 8494، گلگت سے ایک شہری اور سندھ سے 44 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان منتقل کیا گیا۔ ستمبر 2023 سے اب تک طورخم سرحد سے 5 لاکھ 4 ہزار 681 غیر قانونی تارکین وطن افغانستان واپس بھیجے جا چکے ہیں۔






