پاکستانی خبریں

اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت 1562 گھروں کی تکمیل، قرضوں کی فراہمی اور مزید اقدامات

خلیج اردو
لاہور: پاکستان میں "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے دوسری قسط بھی جاری کی جا چکی ہے۔

پروگرام کے مزید 1106 قرضوں کی منظوری بھی دی گئی ہے تاکہ مزید گھروں کی تعمیر کا عمل تیز ہو سکے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پروگرام کو ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر نیا گھر دیکھ کر جو خوشی محسوس ہوتی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے وہ اور ان کی ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button