پاکستانی خبریں

عوام کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست جمع، 51 ارب روپے سے زائد ریلیف متوقع

خلیج اردو
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ مختلف ڈسکوز کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواستوں میں 51 ارب روپے سے زائد ریلیف کی تجویز دی گئی ہے، جس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا ان درخواستوں پر 29 اپریل کو سماعت کرے گا، جس کے بعد قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ اس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ممکنہ کمی سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو بڑی سہولت ملے گی۔

ادھر کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں دائر درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں بجلی سستی کرنے کی سفارش شامل ہے۔

یہ ممکنہ رعایت توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی لانے اور عوامی مشکلات میں کمی کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button