عالمی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر وحشیانہ بمباری، مزید 29 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

خلیج اردو
غزہ: اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ فلسطینی سول ڈیفنس نے 14 طبی ورکرز کی ہلاکت پر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کو اسرائیلی فوج کی پیشہ ورانہ غفلت قرار دینا ناانصافی ہے۔

دوسری طرف تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کا جلد معاہدہ کرنے اور اسرائیلی وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ بے گھر افراد کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، اور بے گھر افراد بنیادی ضروریات کے لیے انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button