پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج

خلیج اردو
اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔

درخواست خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سھیل آفریدی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے سماعت کی۔ تاہم، مقررہ تاریخ پر درخواست گزار یا اس کا نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدالت نے اس عدم حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو خارج کر دیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، جس پر وزیر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button