پاکستانی خبریں

کیا صرف اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے چالان پر چالان کاٹے جا رہے ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت، سرکاری وکیل پر عدالت کا اظہار برہمی

خلیج اردو
کراچی – سندھ ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں ریٹیلرز اور دودھ منڈی کے مالکان نے سرکاری فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ دوران سماعت سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سرکاری وکیل کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کن شواہد کی بنیاد پر ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز کے خلاف چالان کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ "کیا صرف اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے چالان پر چالان کاٹے جا رہے ہیں؟”

عدالت نے نشاندہی کی کہ کسی کے خلاف ایک لاکھ، تو کسی کے خلاف دو لاکھ روپے کا چالان عائد کیا گیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ ان کے خلاف دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے کے کیا شواہد موجود ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر لیاری اور دیگر متعلقہ افسران کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز کی درخواستوں کو الگ کرنے کا فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button