
خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے وکیل خالد یوسف چوہدری کی جانب سے دائر متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ دفتر ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔ سماعت کے دوران وکیل نے استدعا کی کہ کیس کیلئے کوئی تاریخ مقرر کی جائے تاکہ جلد سماعت ہو سکے۔ جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ "میں نے آرڈر کر دیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔”
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔






