عالمی خبریں

روس کے کیف پر مہلک حملے، 12 ہلاک، 90 زخمی – ٹرمپ کی روس کو سخت وارننگ

خلیج اردو
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہو گئے۔ حملے سے شہر کے کئی حصے لرز اٹھے اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے روسی صدر پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "بس کردو، بہت ہوگیا، اب امن معاہدہ کرلو۔” انہوں نے روس کو متنبہ کیا کہ اگر بمباری بند نہ ہوئی تو امریکہ مزید اقتصادی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روس یا یوکرین میں سے کسی کو فیورٹ نہیں سمجھتے بلکہ ان کی تمام تر توجہ اس جنگ کو ختم کرانے پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مل کر اس تنازعے کا پرامن حل نکالنا ہوگا تاکہ بے گناہ جانوں کا ضیاع بند ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button