پاکستانی خبریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کے خطرے سے خبردار کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر مشاورت اور رابطے کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button