پاکستانی خبریں

مودی سن لے، دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا بھارت کا خون، بلاول بھٹو کی بھارت کو سخت وارننگ

خلیج اردو
26 اپریل 2025
سکھر:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کا ہے، اور اس میں صرف پاکستانی پانی بہے گا یا بھارت کا خون۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چار صوبے ایک خاندان کی طرح ہیں، اور جب وقت آئے گا، ہم مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر حملہ کیا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے اپنے عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور وسائل کا تحفظ کرے گا، خاص طور پر سندھ دریا کی حفاظت، جو پاکستان کا قیمتی ورثہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button