Uncategorized

بھارت اور پاکستان ایران کے دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں،پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی ثالثی کی پیشکش

خلیج اردو
26 اپریل 2025
تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان ایران کے دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں، اور ایران کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کی تاریخ صدیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کے نازک موڑ پر نیک نیتی اور خیرسگالی کے تحت مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ایران نے اپنی اس پیشکش کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی مدد کی پیشکش کی ہے، تاکہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button