
خلیج اردو
اسلام آباد: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت کے بغیر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف سفارتی بات چیت سے ممکن ہے، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کو تنازعات کے بجائے امن کی راہ اپنانی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں دہشت گرد حملوں پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔







