
خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت کا جنگی جنون معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بننے لگا۔ سرحد کی طرف بڑھتے ہوئے بھارتی فوجی قافلے نے 6 معصوم سکھ شہریوں کو کچل کر ہلاک کر دیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بارڈر کی جانب روانہ تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق قافلے کے ایک ڈرائیور نے نشے کی حالت میں کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث یہ دلخراش سانحہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بھی ثابت ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے روایتی لاپرواہی اور جنگی جنون نے ایک اور سانحے کو جنم دیا، جس پر مقامی سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کے پیارے بلاوجہ جان سے گئے بلکہ حکومت کی طرف سے کسی قسم کی دادرسی بھی نہیں کی گئی۔ واقعہ نے ایک بار پھر بھارتی فوج کی اندرونی بے ترتیبی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کو بے نقاب کر دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جنگی تیاریوں کے نام پر عام شہریوں کی جانوں کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔







