پاکستانی خبریں

مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد

خلیج اردو
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں ہونے والے بم دھماکے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے اور بھارت کا جواب دینے کی پاکستان کے پاس بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسلمہ ہے۔

ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button