
خلیج اردو
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔







