عالمی خبریں

غزہ اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، شہادتوں میں مسلسل اضافہ

خلیج اردو
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ اور جبالیہ کے علاقوں میں شدید فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں عالمی میڈیا کے مطابق جبالیہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی محاصرہ دو ماہ سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے اور شدید غذائی قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی ناکہ بندی نے قحط سالی کی صورت اختیار کر لی ہے اور اشیائے خور و نوش مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق جاری اسرائیلی حملوں کے باعث اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 52 ہزار 400 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button