عالمی خبریںپاکستانی خبریں

بھارت کا دہشتگردی میں ملوث ہونا ریکارڈ کا حصہ ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف

خلیج اردو

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا دہشتگردی کا ایک واضح ٹریک ریکارڈ موجود ہے، اور یہ حقیقت دنیا کے سامنے کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے اور اس کی حساسیت سے ہر ذی شعور آگاہ ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور خطے کے امن کے لیے بھارت سے بھی اسی طرح کی ذمہ داری کی توقع رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا الزام بغیر کسی تحقیق کے فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا، جو اس کے غیر سنجیدہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اندرونی سیاست چمکانے کے لیے دہشتگردی کے واقعات کو استعمال کرتا ہے، اور بلوچستان میں اس کی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ پاکستان نے عالمی فورمز پر کئی بار یہ شواہد پیش کیے ہیں تاکہ دنیا کو بھارت کے منفی کردار سے آگاہ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button