سپورٹسپاکستانی خبریں

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شاندار تیسری فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسری شکست

خلیج اردو
لاہور: پاکستان سپر لیگ 10 میں پشاور زلمی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی تیسری فتح حاصل کرلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ کپتان بابراعظم نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے 55 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دیگر بیٹرز میں محمد حارث 13، مچل اوون 6 اور صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایونٹ میں یہ دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button