
خلیج اردو
اسلام آباد: پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ بھارتی رافیل طیارے، پاکستان کے دفاعی نظام کے سامنے ناکام ثابت ہوئے، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی شاہینوں کی قابلیت کو سراہا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے اثرات بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب، جے ایف-17 تھنڈر کی تیاری میں شریک چینی و پاکستانی اداروں کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی منڈی میں پاکستان کی دفاعی صنعت پر اعتماد اور جے ایف-17 کی بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتا ہے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق، پاکستان کی فضائی قوت نہ صرف علاقائی توازن کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ ٹیکنالوجی، مہارت اور ہمت کے امتزاج کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔







