
خلیج اردو
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ مودی کیلئے ایک شرمناک شکست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کو نہ صرف بدترین عسکری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر انہیں زبردست رسوائی بھی اٹھانا پڑی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ صورتحال بھارت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے اور اب دنیا کو بھارتی فاشزم کے خلاف کھل کر بولنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہاپسندی نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور دنیا کی خاموشی مزید تباہ کن نتائج کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جس ہمت، صلاحیت اور تحمل کا مظاہرہ کیا، وہ ایک خودمختار اور پرامن ملک کے شایان شان ہے۔






