
خلیج اردو
نیویارک:اقوام متحدہ نے میگوئل آنخیل موراتینوس کو اسلاموفوبیا کے خلاف نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے، جسے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایک بروقت اور اہم اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف اسلاموفوبیا کے خلاف جاری عالمی جدوجہد کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کی کوششوں کو بھی مضبوط کرے گی۔
عاصم افتخار نے جنرل اسمبلی کی اس قرارداد کا حوالہ دیا جس کے تحت اسلاموفوبیا کے خلاف نمائندہ خصوصی کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی اور اس سمت میں یہ پیش رفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔





