
خلیج اردو
اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت امرتسر میں خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پاکستان پر میزائل حملے کا الزام لگا رہا ہے، جو نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ ایک خطرناک پروپیگنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 4 پروجیکٹائل فائر کیے جن میں سے ایک پاکستانی علاقے ڈنگہ میں گرا، جب کہ باقی تین اپنی ہی سرزمین پر گرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز اور ڈنگہ میں ملنے والے پروجیکٹائل کے پرزوں کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ حقائق دنیا کے سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی مکمل نگرانی کر رہا ہے اور ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں، جہاں ہر میزائل اور پروجیکٹائل اپنا ڈیجیٹل راستہ چھوڑ جاتا ہے، جھوٹ چھپانا اب ممکن نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ بھارت نے دنیا کے سامنے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملے کیے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اب یہ 18ویں صدی نہیں بلکہ 21ویں صدی ہے، بھارت کو اپنے سینما سے نکل کر حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا






