عالمی خبریںپاکستانی خبریں

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور من گھڑت ہیں: سیکیورٹی ذرائع

خلیج اردو
اسلام آباد – پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ حملہ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی من گھڑت خبریں پھیلانے کا مقصد یہ جھوٹا اور ناکام تاثر دینا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملے کر رہا ہے، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جھوٹا بیانیہ بھارت کی پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھنے کے لیے ایک مسلسل اور جعلی جواز گھڑنے کی کوشش ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان جھوٹی اور بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی جارحانہ کاروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button