
خلیج اردو
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی سندور آپریشن کو ہم نے تندور میں بدل دیا ہے، اور ابھی تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں، بھارتی فوجی پہلے ہی بلبلانے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیا، اور جو پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرے وہ کھلا غدار ہے۔
انہوں نے بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کی مخالفت کرنے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کا کھایا اور آج دیارِ غیر میں بیٹھ کر اس کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، جنگ ختم ہونے کے بعد ان کو ہم گھسیٹ کر واپس لائیں گے۔
ایوان میں موجود ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے بھی بھارت کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہیں، اور ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔






