پاکستانی خبریں

فضائی جنگ میں پاک فضائیہ کا اعلیٰ ترین معیار، مریم نواز کا زبردست خراج تحسین

خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی محافظوں نے جنگی میدان میں اپنی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے سے پاکستان کو فتح دلائی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ فضائی جنگ میں پاک فضائیہ نے اعلیٰ ترین معیار قائم کیا، اور قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کی فضاؤں کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، اور دشمن کو مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سلام ہے ان جوانوں پر جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button