پاکستانی خبریں

بھارتی ڈرون حملوں کے بعد فضائی آپریشن محدود، 450 پروازیں متاثر

خلیج اردو
اسلام آباد: بھارتی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن جزوی طور پر محدود کر دیا گیا، جس کے باعث 450 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 150 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ دیگر درجنوں پروازوں کو ری شیڈول کرنا پڑا۔

لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود وقفے وقفے سے بند اور کھولی جاتی رہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو ایئرپورٹس پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کی فضائی حدود میں پیش آنے والی اس غیر معمولی صورتِ حال کے باعث ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اپنے شیڈولز میں فوری تبدیلیاں کرنی پڑیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں اور فضائی عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے، جب کہ حکومت نے فضائی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button