پاکستانی خبریں

بھارت کا نور خان ایئربیس پر حملے کی کوشش ناکام، دشمن کے میزائل خود اسی کے شہریوں پر گر گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیج اردو
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے نور خان ایئربیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پاکستان نے حملہ ناکام بنا دیا۔ دشمن کی طرف سے فائر کیے گئے تمام میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، جس کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوا مگر پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک میزائل آدم پور میں اور باقی پانچ امرتسر میں گرائے گئے، جس سے بھارت کے اپنے ہی شہریوں کو نقصان پہنچا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت سکھ برادری کو نشانہ بنا رہا ہے اور ان میزائل حملوں میں بھی اسی کمیونٹی کے علاقوں کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے ذریعے لاہور، شورکوٹ اور راولپنڈی میں حملے کی کوشش کی گئی، جسے بھی پاک فوج نے بروقت ناکام بنا دیا۔ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان کی دفاعی صلاحیت نے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button