
خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہوتی ہے تو تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے۔ جنگ نے کئی چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی کس کا پروجیکٹ تھی اور ان کی وفاداریاں کس کے ساتھ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا جبکہ پوری تحریک انصاف جنگ کے دنوں میں منظر عام سے غائب رہی۔ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے اور پی ٹی آئی کے بانی کا بھی جنگ کے دوران کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دشمن کے ڈرونز گر رہے تھے، مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا اور حالات کو سنبھالا۔





