پاکستانی خبریں

اٹھارہ سال سے کم عمری شادی کی ممانعت کا بل سینیٹ میں پیش، جمعیت علمائے اسلام کا واک آوٹ

خلیج اردو
اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا، جس پر ایوان میں رائے کا تبادلہ ہوا۔

بل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک مذہبی معاملہ ہے، اس پر مشاورت کے بغیر فیصلہ نہ کیا جائے”۔ انہوں نے تجویز دی کہ بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے تاکہ اس پر تفصیلی غور کیا جا سکے۔

تاہم، سینیٹر شیری رحمان نے جواب میں واضح کیا کہ "یہ بل مذہبی نہیں بلکہ معاشرتی اور قانونی نوعیت کا ہے، اور ایسا ہی بل اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں بھی پیش ہو چکا ہے۔ قومی اسمبلی اس بل کی منظوری دے چکی ہے”۔

جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی سفارش کی، ساتھ ہی کہا کہ اگر بل کو فوری طور پر منظور کیا گیا تو ان کی جماعت ایوان سے واک آؤٹ کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button