عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان کا بھارت کے الزامات پر سخت ردعمل، گولڈن ٹیمپل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا

خلیج اردو
اسلام
آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقدس مقامات، بالخصوص سکھ مذہب کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل کے تحفظ کا ضامن ہے، اور ایسی کسی سوچ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے ایسے الزامات دراصل اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک منظم کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے خود 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، جو بھارتی دوہری پالیسی کو بے نقاب کرتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو مکمل احترام دیا ہے اور ہر سال ہزاروں سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ کرتارپور راہداری کی سہولت اس مذہبی رواداری کا عملی ثبوت ہے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کے الزامات پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں اور انہیں ہر سطح پر مؤثر طور پر بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button