عالمی خبریں

ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر شدید حملہ، پیوٹن کو بھی پاگل قرار دے دیا

خلیج اردو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میموریل ڈے کے موقع پر موجودہ بائیڈن انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قوم کی تباہی کے پیچھے ایک نااہل صدر کا ہاتھ ہے۔ ٹرمپ نے بائیڈن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دن اُس گند کو بھی مبارک ہو جس نے پچھلے چار سال ہماری قوم کو برباد کرنے کی کوششوں میں گزارے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیں بازو کی انتہا پسند سوچ رکھنے والوں نے 2 کروڑ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دی، جن میں سے بہت سے افراد مجرم یا ذہنی مریض تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "پاگل” قرار دیا۔ ان کے اس بیان پر روس نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ٹرمپ کے تبصرے غیر سنجیدہ اور جذباتی ہیں، اور بین الاقوامی سطح پر ایسے بیانات مناسب نہیں ہوتے۔

ٹرمپ کی جانب سے اس قسم کی سخت زبان اور روسی قیادت پر تنقید نے عالمی سطح پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسے انتخابی ماحول میں شدت پیدا کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button