
خلیج اردو
ریاض: فٹبال کی دنیا کے لیجنڈری کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں گولڈن بوٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے النصر کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 25 گول اسکور کر کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔
رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پیغام میں اپنے مداحوں کو النصر کے ساتھ اپنے سفر کے اختتام سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کھیلنے کا تجربہ یادگار رہا اور شائقین کی محبت و حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔
النصر کلب کے ساتھ رونالڈو کا سفر ختم ہونے پر دنیا بھر کے فٹبال مداحوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔






