
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم نے امریکی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "امن کا پیامبر” قرار دیا اور پاک بھارت جنگ بندی میں ان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں سے خطے میں کشیدگی کم ہوئی اور پاکستان نے خطے کے امن کے خاطر جنگ بندی کو قبول کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سرد اور گرم جنگ دونوں کے خلاف ہیں، اور ان کی امن کے فروغ، خطے میں استحکام اور اقتصادی روابط کے لیے کی گئی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے اور جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان اپنے دوست ممالک کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی توجہ اس وقت معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے، اور امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔






