
خلیج اردو
تہران: ایران کے سرکاری خبررساں ادارے (اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ) کے دفتر کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم ادارے کی نشریات دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ IRIB نیوز کے نمائندے "آخرین اخبار” کے مطابق عملہ پہلے سے جانتا تھا کہ اسرائیل نشانہ بنا سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود رضاکارانہ طور پر وہیں موجود رہا۔
ادارے کے نمائندے نے تصدیق کی کہ نشریات میں خلل آیا تھا مگر اب براہ راست نشر دوبارہ جاری ہے، اور اسٹاف محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کا خدشہ موجود تھا، لیکن اس کے باوجود صحافتی ذمہ داری کو ترجیح دی گئی۔
اس واقعے کے بعد ایران نے اسرائیل کے دو اہم نجی ٹی وی چینلز N12 (چینل 12) اور Now14 (چینل 14) کے دفاتر کے لیے فوری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جوابی حفاظتی حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔
خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، اور عالمی سطح پر اس حملے اور اس کے بعد کے ردعمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔







