عالمی خبریں

جی سیون ممالک کا مشترکہ اعلامیہ اختلافات کا شکار، ٹرمپ نے دستخط سے انکار کردیا

خلیج اردو
کینیڈا: جی سیون اجلاس میں شریک ممالک کا مشترکہ اعلامیہ شدید اختلافات کا شکار ہو گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ کینیڈا میں ہونے والے اس اجلاس میں ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک کے درمیان واضح رائے کا تضاد سامنے آیا۔

اعلامیے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اور اس حوالے سے عالمی سطح پر مکمل نگرانی اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ جی سیون ممالک نے اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ایران، اسرائیل کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ توانائی کی عالمی منڈیوں میں استحکام اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ رکن ممالک نے توانائی کی فراہمی اور مارکیٹ کے استحکام کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلامیے پر دستخط نہ کرنے کے فیصلے کو کئی حلقے واشنگٹن اور دیگر جی سیون رکن ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی فاصلے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button