پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی قیادت میں فیصلہ سازی کا فقدان، سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث پارٹی کے اندر اہم تبدیلیوں کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی کے موجودہ فیصلوں اور حکمت عملی سے شدید تحفظات ہیں، جس کے بعد سیاسی کمیٹی کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

عمران خان نے حالیہ ملاقات میں پارٹی قیادت پر فیصلہ سازی اور سیاسی حکمت عملی میں نااہلی کا شکوہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت مؤثر اور بروقت فیصلے کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کا نقصان پارٹی کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اگر سیاسی کمیٹی ختم کر دی گئی تو تمام تر فیصلہ سازی کا اختیار صرف کور کمیٹی کے پاس ہوگا۔ کور کمیٹی مستقبل میں پارٹی کی سمت، بیانیے، اور حکمت عملی طے کرنے کی مجاز ہوگی۔

تاحال بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم پارٹی کے اندرونی حلقوں میں اس تجویز پر مشاورت جاری ہے اور جلد کوئی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button