پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان، خدمت کو سیاست پر ترجیح دینے کا عزم

خلیج اردو
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آٹا اور روٹی دونوں مہنگے تھے، جبکہ اب عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ "ناقص کارکردگی اور جھوٹے وعدوں نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر دیا، اب ان کا سیاست میں کوئی کردار باقی نہیں رہا۔ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، اور ہواؤں کا رخ اب بدل چکا ہے۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ "نواز شریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے، وہ نبھاتی ہے۔ ہم سیاست نہیں، خدمت کو اپنا منشور مانتے ہیں۔”

وزیراعلیٰ نے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی پیش کیا اور کہا کہ "جہاں پانی دستیاب نہیں، وہاں ٹینکرز کے ذریعے گھر کی دہلیز تک پانی فراہم کیا جائے گا۔”

اپنے خطاب میں انہوں نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو تاریخی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ صرف میدان جنگ کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے عزم، اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "قوم کی یکجہتی نے دشمن کو شکست دی، اور یہی ہماری اصل طاقت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button