عالمی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا

خلیج اردو
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، برداشت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ وہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام ہم سب پر لازم ہے اور اس مقدس مہینے میں باہمی رواداری، بھائی چارے اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران علمائے کرام کی جانب سے دی گئی تجاویز کی روشنی میں وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعلیٰ نے تمام بلدیاتی اداروں کو صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کی ہدایت دی، جبکہ کے الیکٹرک اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ محرم کے دوران امن و امان، سہولیات، اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button