عالمی خبریں

ترکیہ میں انوکھی شادی، دلہن کو 2 کلو سونا، دولہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحائف، 9 ہزار افراد کی ضیافت

خلیج اردو
انقرہ، 2 جولائی
ترکیہ میں ایک شاندار اور غیرمعمولی شادی کی تقریب نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جس میں دلہن کو دو کلو سونا جبکہ دولہا کو 65 لاکھ ترک لیرا مالیت کے تحائف دیے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے تقریباً 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ تحائف پیش کرنے کی تقریب پانچ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے دل کھول کر نذرانے دیے۔

اس یادگار تقریب میں دو روز تک جاری رہنے والی ضیافتوں کے دوران 9 ہزار افراد کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا، جس میں ایک ٹن گوشت استعمال کیا گیا۔ شادی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور لوگوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

یہ تقریب نہ صرف اپنی شان و شوکت بلکہ وسیع پیمانے پر مہمان نوازی اور فیاضی کی مثال کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button