پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: پولش خاتون کی بچی کی حوالگی کیس میں اہم حکم، والد کو ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولش خاتون انامونیکا کی درخواست پر بچی کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران والد کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچی کی پولینڈ میں ماں سے ملاقات یقینی بنائے۔ عدالت نے آن لائن ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بچی اگر والدہ کے ساتھ رہے گی تو وقت کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ بچی کا والد جہاں چاہے جائے، لیکن عدالت کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ متعلقہ فریق حیلے بہانے کر رہا ہے اور تعاون نہیں کر رہا، حتیٰ کہ ویڈیو لنک پر بھی بچی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

جسٹس کیانی نے کہا کہ عدالتیں میاں بیوی کے تنازعے کا کوئی مکمل حل نہیں نکال سکتیں، اور ایسے تنازعات میں ہمیشہ بچے متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک کیس یہاں چل رہا ہے اور دوسرا پولینڈ میں، اس لیے باہمی تعاون کے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button