خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
"شکر کریں عدالتیں کام کر رہی ہیں، مختلف اضلاع میں کیسز پر درخواست گزاروں کو استثنیٰ مل رہا ہے۔”
سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ فواد چودھری کو بھی لاہور ہائی کورٹ سے حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے، لہٰذا اعتراضات کے پہلو کو ہائی کورٹ ہی دیکھے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار ہے اور سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرے گی۔
عدالت نے فواد چودھری کو ہدایت کی کہ وہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں اور وہیں سے اپنی شکایات اور اعتراضات کا ازالہ کرائیں۔






