عالمی خبریں

بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی ملاقات پر پابندی، یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے: جمائما گولڈ سمتھ کا ردعمل

خلیج اردو
لندن: جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف گزشتہ دو سال سے قید میں ہیں اور ان کے بچوں کو نہ ملاقات کی اجازت ہے اور نہ ہی فون پر بات کرنے کی۔

جمائما نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ اب حکومت دھمکیاں دے رہی ہے کہ اگر بچے اپنے والد سے ملاقات کے لیے آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ طرز عمل کسی سیاسی اختلاف کا مظہر نہیں بلکہ ذاتی انتقام پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو ان کے والد سے محروم رکھنا انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے اور دنیا اس طرز سلوک کو بغور دیکھ رہی ہے۔

جمائما کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی قید اور ان سے متعلق معاملات عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button